عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/معاشرے سے منشیات کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لئے جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے چرس جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس اسٹیشن کنگن کی ایک ٹیم نے معمول کی گشت کے دوران اولڈ اکھال پل کے قریب ایک شخص کو مشکوک حالت میں گھومتے ہوئے دیکھا۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے چرس جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کو بر سر موقع ہی گرفتار کیا گیا۔
ملزم کی شناخت ریاض احمد خان ولد محمد اشرف خان ساکن پرن کنہ مولہ اکھال کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن کنگن میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر67/2025 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ گاندربل پولیس معاشرے سے منشیات کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پر عزم ہے۔
گاندربل میں منشیات فروش گرفتار، چرس جیسا مواد بر آمد: پولیس
