عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/منشیات کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے مکان سے ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس پوسٹ ناگہ بل کو ایک اطلاع موصول ہوئی کہ محمد شفیع شیخ ولد محمد مقبول شیخ ساکن بوسر بگ گاندربل نے اپنے گھر میں ممنوعہ مواد چھپا رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس اطلاع پر پولیس اسٹیشن گاندربل میں این ڈی پی ایس کے متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ ایک پولیس پوسٹ ناگہ بل کی ایک خصوصی ٹیم نے ایگزیکٹیو مجسٹریٹ فرسٹ کلاس اور آزاد گواہوں کی موجودگی میں مذکورہ ملزم کے گھر پر چھاپہ مارا۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران مکان سے 3.616 کلو بھنگ پتری اور بیج بر آمد کیا گیا جس کو موقع پر ہی ضبط کیا گیا اور ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ پولیس نے اس ضمن میں مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔
گاندربل میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس
