عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/منشیات کے خلاف کریک ڈائون کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے وسطی ضلع بڈگام میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے چرس جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس پوسٹ سویہ بگ کی ایک ٹیم نے وار پورہ گلوان پورہ کراسنگ پر ایک ناکہ لگا دیا۔انہوں نے کہا کہ اس دوران ایک پیسنجر آٹو زیر رجسٹریشن نمبرJK01Q7851 کو روکا گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ تلاشی کے دوران آٹو میں رکھے گئے ایک بیگ سے 376 گرام پسا ہوا چرس جیسا ممنوعہ مواد اور 27 گرام ایسا ہی کچھ مواد بر آمد کیا گیا۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ آٹو ڈرائیور کی شناخت ہلال احمد شیخ ولد بشیر احمد شیخ ساکن چودری باغ سبدن کے طور پر کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس کو گرفتار کیا گیا اور آٹو کو بھی ضبط کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن بڈگام میں این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر295/2025 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔
بڈگام میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد: پولیس
