عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/معاشرے سے منشیات کے ناسور کی بیخ کنی کے لئے مہم کو جاری رکھتے ہوئے اونتی پورہ پولیس نے کھریو علاقے میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے چرس جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن کھریو کی ایک ٹیم نے لاڈھو بٹہ پورہ کراسنگ پر ایک مشتبہ شخص کو دھر لیا جس نے پولیس کو دیکھ کر موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے3.10 گرام پسا ہوا چرس جیسا مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کی موقع پر ہی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ملزم کی شناخت تنویر احمد موچی ولد منظور احمد موچی ساکن لاڈھو کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن کھریو میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر78/2025 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئی۔انہوں نے کہا کہ پولیس منشیات کے ناسور کو ختم کرنے کے لئے پر عزم ہے۔
اونتی پورہ کے کھریو میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد: پولیس
