عظمیٰ ویب ڈیسک
پونچھ/منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف اپنی مہم کو جاری رکھتے ہوئے، پونچھ پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ہیروئن نما مادہ برآمد کیا ہے۔پولیس پوسٹ منکوٹ کی ایک ٹیم نے معمول کی ناکہ چیکنگ کے دوران بی ڈی او دفتر منکوٹ کے قریب ایک شخص کو روکااور اُس کی تلاشی لی، دوران تلاشی مذکورہ شخص کے قبضے سے ایک لفافہ برنگسیاہ جس میں تقریباً 2.01 گرام ہیروئن نما مادہ برآمد ہوا۔
مذکورہ شخص کی شناخت سمیر خان ولد محمد رشید خان ساکن منکوٹ کے طور پر ہوئی۔ پولیس نے اِس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 216/2025زیر دفعات8/21/22 این ڈی پی ایس ایکٹ درج کر لی ہے، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
پونچھ منکوٹ میں منشیات فروش گرفتار،ہیروئن نما نشیلی شے برآمد