عشرت حسین بٹ
پونچھ/منشیات کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے پونچھ پولیس نے آج ایک منشیات فروش کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 11.20 گرام ہیروئن نما مادہ برآمد کیا۔مخصوص اطلاع پر پولیس اسٹیشن سرنکوٹ کی ٹیم نے فضل آباد پل کے مقام پر خصوصی ناکہ لگایا۔ چیکنگ اور تلاشی کے دوران ایک شخص کو روک کر اس کی تلاشی لی گئی، جس کے دوران اس کی جیب سے ایک سیاہ پلاسٹک بیگ برآمد ہوا جس میں 11.20 گرام ہیروئن جیسا مادہ موجود تھا۔
ملزم کی شناخت اِنعام الحق ولد خادم حسین ساکن دھندک، تحصیل سرنکوٹ کے طور پر ہوئی ہے۔ اسے موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔ اس حوالے سے پولیس اسٹیشن سرنکوٹ میں ایف آئی آر نمبر 260/2025 زیر دفعات 8/20/21 این ڈی پی ایس ایکٹ درج کر لی گئی ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
پونچھ میں منشیات فروش گرفتار، 11.20 گرام ہیروئن جیسی نشیلی شے برآمد