غلام نبی رینہ
سرینگر/ منشیات کے خلاف جنگ جاری رکھتے ہوئے گاندربل پولیس نے ایک اور منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ممنوعہ مادہ برآمد کرلیا ہے ـ
گاندربل پولیس کی طرف سے جاری کئے گئے ایک بیان کے مطابق پولیس پوسٹ گوٹلی باغ گاندربل نے ایک ناکہ چکنگ کے دوران وائل وڈر کے مقام پر ایک شخص کو دیکھا جس نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس پارٹی نے مذکورہ شخص کی اس کوشش کو ناکام بناکر تلاشی لی ـ
تلاشی کے دوران مذکورہ شخص سے ممنوعہ مادہ(ہیرون) برآمد کرلیا اور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہےـ
پولیس نے ملزم کی شناخت نظیر احمد رینہ ولد محمد رمضان رینہ ساکن گگن گیر سونمرگ کے طور پر کی گئی ہے ـ
پولیس نے منشیات فروش کے خلاف ایک کیس ایف آئی آر نمبر 77/2025 این ڈی پی ایس ایکٹ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے ـ
گاندربل پولیس نے عام لوگوں کو علاقے میں منشیات سرگرمیوں سے متعلق معلومات لیکر آگے آنے کی تاکید کی ہے ـ
گاندر بل میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد برآمد
