منشیات کے خلاف جاری اپنی کاروائی میں پولیس نے آج مینڈھر میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے چرس برآمد کی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ڈھرانہ چوک میں ناکہ چیکنگ کے دوران محمد تاج ولد محکمہ حسین سکنہ چک بنولہ کو روکا گیا اور تلاشی کے دوران اُس کے قبضے سے نو گرام ہیروئین برآمد کی گئی۔ اُنہوں نے بتایا کہ این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت معاملہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔