عظمیٰ ویب ڈیسک
کٹھوعہ// بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کو جمعرات کو جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں بین الاقوامی سرحد (آئی بی) کے قریب ایک ڈرون کے زریعے گرایا گیا دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلہ (آئی ای ڈی) برآمد ہوا۔
ایک سینئر پولیس اہلکار نے بتایا کہ زیرو لائن کے قریب مانیاری پوسٹ کے علاقے میں، تلاشی آپریشن کے دوران آئی ای ڈی برآمد کیا گیا ۔ اس سے قبل بی ایس ایف کے دستوں نے صبح کے وقت پاکستانی ڈرون کی نقل و حرکت کو دیکھا اور اسے گرانے کے لیے گولیاں چلائی تھیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ ڈرون پاکستانی طرف واپس چلا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آخری اطلاعات ملنے تک تلاشی کارروائی جاری تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئی ای ڈی کی ماہرین اس کی جانچ کر رہے ہیں۔