محمد تسکین
سرینگر/کھڑی سب ڈویژن کے علاقے میں اُس وقت ایک دلخراش اور ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جب مسافر گاڑی پر ایک بھاری پتھر گرآیا جس کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیوت ڈرائیور جاں بحق ہوا جبکہ ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق گاڑی کھڑی تحصیل ہیڈکوارٹر سے ترنا گاؤں کی جانب جا رہی تھی کہ اچانک ترنا لنک روڈ پر پہاڑی سے ایک بھاری پتھر/چٹان لڑھک کر چلتی ہوئی گاڑی پر آگرا۔
نتیجے کے بطور ڈرائیور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ زخمیوں میں ایک خاتون اور دو مرد مسافر شامل ہیں۔ ابتدائی طور پر تمام زخمیوں کو سب ڈسٹرکٹ اسپتال (ایس ڈی ایچ) بانہال منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں مزید علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے ڈرائیور کی شناخت محمد اقبال ولد عبدالرشید کھانڈے، ساکن منڈک باس، تحصیل کھری، ضلع رام بن کے طور پر ہوئی ہے۔
کھڑی میں مسافر گاڑی پر بھاری پتھر گرآیا، ڈرائیور جاں بحق، خاتون سمیت تین افراد زخمی
