عظمیٰ ویب ڈیسک
رام بن// جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ناچلانہ کے قریب جنگلات ایک درخت ٹرک نمبر JK03 1677 پر گر گیا، جس کے نتیجے میں ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ ایک شخص شدید طور پر زخمی ہوا۔
پولیس نے متوفی کی شناخت ڈرائیور مزمل گل شیخ عمر تقریباً 38 سال ولد گل محمد شیخ ساکن ہلر شاہ آباد ضلع اننت ناگ کے طور پر کی ہے۔
واقعے میں اویس احمد زخمی ہوا ہے، جو سب ضلع ہسپتال بانہال میں زیر علاج ہے اور اُس کی حالت مستحکم ہے۔
ذرائع بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب شاہراہ کے قریب جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی تھی اور ایک درخت اچانک شاہراہبپر آ گرا، جس دوران ایک ٹرک اُس کی زد میں آ گیا۔
حادثے کے فوراً بعد بچاو کاروائی شروع کی گئی اور زخمی شخص کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔