مینڈھر// پونچھ کے علاقے منڈھر کے باغیوٹ کے قریب ایک حادثے میں ایک ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ ایک ٹاٹا موبائل گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر JK11A-3930 بگیوٹ کے قریب تیزرفتاری کے باعث بے قابو ہو گئی، جس کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں گاڑی کا ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، متوفی کی شناخت محمد جاوید ولد محمد اکبر ساکن قصبہ منکوٹ کے طور پر ہوئی ہے۔
اسی دوران، پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
مینڈھر سڑک حادثے میں ڈرائیور جاں بحق
