عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں پولیس نے ایک نجی کار سے ہیروئن برآمد کرنے کے بعد ڈرائیور کر گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک مخصوص اطلاع ملنے پر ایس ڈی پی او مہاراج گنج کی قیادت میں ایک پولیس ٹیم نے سرینگر کے ڈاون ٹاون علاقے زالداگر میں ایک سنٹرو کار (JK03-0662) کو روکا۔
اُنہوں نے بتایا کہ کار کی تلاشی کے دوران ایک کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔ جس کے بعد گاڑی کو ضبط کر لیا گیا اور ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کی شناخت شفیق کھوجا (48) ولد فتح جو ساکن دلدار کرناہ کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس نے اس سلسلے میں پولیس تھانہ ایم آر گنج میں این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 8/21 کے تحت ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر 10/2024 درج کیا ہے اور معاملے کی مزید تحقیقات شروع کی ہے۔