ڈوڈہ میں ٹرک 300 فٹ گہری کھائی میں جاگرا، ڈرائیور سمیت 2 افراد ازجان

عظمیٰ ویب ڈیسک

ڈوڈی/ ڈوڈہ ایک ٹرک سڑک سے پھسل کر تقریباً 300 فٹ گہری کھائی میں گرنے سے ڈرائیور سمیت دو افراد کی موت ہو گئی۔

اطلاعات کے مظبوط ٹرک زیر نمبر (JK06-8747) ڈوڈہ کشتواڑ شاہراہ پر مہلوری کے قریب حادثہ کا شکار ہوا جس میں ڈرائیور اور اس کے مددگار کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
مرنے والوں کی شناخت آصف احمد ولد افضل حجام ساکنہ بھگوا بھاٹا اور امیر احمد ساکن سیکھوان، ڈوڈہ کے طور پر ہوئی ہےـ
پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے