عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// پرنسپل جی ایم سی ہندواڑہ کی انچارج ڈاکٹر عفت حسن کو پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے۔
پیر کو جاری ایک حکم نامے کے مطابق، یہ تقرری پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر ڈاکٹر مسعود تنویر بھٹ کے 31 اپریل کو سبکدوش ہونے کے پیش نظر کی گئی ہے۔
حکم نامہ میں کہا گیا ہے، ” 31 مارچ 2024 کو پروفیسر (ڈاکٹر) مسعود تنویر بھٹ، پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل سرینگر کی ریٹائرمنٹ کے نتیجے میں، اور لوک سبھا کے عام انتخابات – 2024 کی وجہ سے ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ نافذ ہونے کی وجہ سے گورنمنٹ میڈیکل کالج، سرینگر اور اس سے وابستہ ہسپتالوں میں مریضوں کی دیکھ بھال کو یقینی بنانے کیلئے یہ حکم دیا جاتا ہے کہ پروفیسر (ڈاکٹر) عفت حسن انچارج پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج ہندواڑہ، اگلے احکامات تک گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گی”۔