عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے جمعرات کو پہلگام سے تعلق رکھنے والے سید عادل حسین شاہ کے بھائی کو تقرری نامہ سونپا، جو 22 اپریل کو بیسران علاقے میں ایک دہشت گرد حملے کے دوران دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے جاں بحق ہو گئے تھے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر اندرابی نے بتایا کہ عادل کے قریبی رشتہ دار کو تقرری نامہ دیا گیا ہے تاکہ عادل کی قربانی کو خراج تحسین پیش کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا، ان کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
نراکت احمد، جنہیں یہ تقرری نامہ دیا گیا، نے شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے بھائی کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے انسانی جانیں بچانے کے لیے اپنی جان قربان کر دی۔
وقف چیئر پرسن نے پہلگام حملے میں مارے گئے عادل حسین کے بھائی کو تقرری نامہ سونپا
