رام بن ضلع میں سابق ضلع صدر ایڈوکیٹ ارون سنگھ سمیت درجنوں کانگریس کارکنان نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ مستعفی لیڈران نے غلام نبی آزاد کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اُن کا ماننا ہے کہ غلام نبی آزاد ہی وہ واحد رہنما ہیں جو جموں وکشمیر کو استحصالی کے دور سے نکال سکتے ہیں۔