Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیرتازہ ترین

اپوزیشن جماعتیں اسمبلی انتخابات میں شکت کا غصہ پارلیمنٹ میں نہ نکالیں: مودی

Mazar Khan
Last updated: December 4, 2023 11:54 am
Mazar Khan
Share
5 Min Read
SHARE

ویب ڈیسک

نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اپوزیشن سے مطالبہ کیا کہ وہ شکست کا غصہ نکالنے کے لیے پارلیمنٹ کو پلیٹ فارم نہ بنائیں اور منفیت و نفرت کو چھوڑ کر مثبت سوچ کے ساتھ آئیں اور ملک کو2047 تک ایک ترقی یافتہ ہندوستان بنانے کے لئے عوام کی خواہش کو پوراکرنے میں تعاون کریں۔
یہاں پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے آغاز سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں میڈیا کے سامنے اپنے بیان میں، مسٹرمودی نے چار ریاستوں کے انتخابی نتائج کو منفیت کے خلاف مینڈیٹ قرار دیتے ہوئے کہا، ’’کل ہی چار ریاستوں کے انتخابی نتائج آئے ہیں۔ بہت حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں۔ یہ ان لوگوں کے لیے حوصلہ افزا ہیں جو عام آدمی کی فلاح و بہبود اور ملک کے روشن مستقبل کے لیے وقف ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا، “تمام معاشروں اور تمام گروپوں کی خواتین، نوجوان، ہر برادری اور معاشرے کے کسان اور میرے ملک کے غریب۔ یہ چار اہم ذاتیں ہیں جن کی بااختیاریت، ان کے مستقبل کو یقینی بنانے کے ٹھوس منصوبے اور آخری فرد تک رسائی کے اصولوں پر جو چلتا ہے، انہیں بھرپورحمایت ملتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اتنے شاندار مینڈیٹ کے بعد آج ہم پارلیمنٹ کے اس نئے مندر میں مل رہے ہیں۔ جب اس نئے کیمپس کا افتتاح ہوا تو ایک چھوٹا سا اجلاس ہوا اور ایک تاریخی فیصلہ کیا گیا۔ لیکن اس بار اس ایوان میں طویل عرصے تک کام کرنے کا موقع ملے گا۔
مسٹرمودی نے کہا کہ ملک نے منفیت کو مسترد کر دیا ہے۔ اجلاس کے آغاز میں اپوزیشن کے ساتھیوں کے ساتھ ہماراتبادلہ خیال ہوتا ہے، ہم ہمیشہ سب سے تعاون کی درخواست کرتے ہیں۔ اس بار بھی یہ تمام عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا، ’’ہم نے دیکھا ہے کہ جب گڈ گورننس کو یقینی بنایا جاتا ہے تو ’اینٹی انکمبنسی‘ کی اصطلاح غیر متعلقہ ہو جاتی ہے۔ اتنے شاندار مینڈیٹ کے بعد، آج ہم پارلیمنٹ کے اس نئے مندر میں مل رہے ہیں! جب اس نئے کیمپس کا افتتاح ہوا، تو ایک چھوٹا سا اجلاس منعقد ہوا اور ایک تاریخی فیصلہ کیا گیا۔ لیکن اس بار اس ایوان میں کام کرنے کا بہت اچھا اور وسیع موقع ملے گا۔
انہوں نے کہا، ’’جمہوریت کا یہ مندر لوگوں کی امنگوں اور ترقی یافتہ ہندوستان کی بنیاد کو مضبوط کرنے کے لیے ایک بہت اہم پلیٹ فارم ہے۔ میں تمام معزز ممبران پارلیمنٹ سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ہر ممکن حد تک تیار ہو کر آئیں اور ایوان میں جو بھی بل پیش کیے جائیں اس پر مکمل بحث کریں۔
مسٹر مودی نے کہا، ”اگر میں موجودہ انتخابی نتائج کی بنیاد پر کہوں، تو یہ حزب اختلاف میں بیٹھے میرے دوستوں کے لیے سنہری موقع ہے۔ اس سیشن میں شکست کا غصہ نکالنے کی منصوبہ بندی کرنے کے بجائے اگر ہم اس شکست سے سبق سیکھیں اور گزشتہ 9 سال کے منفی رجحان کو چھوڑ کر اس سیشن میں مثبت انداز میں آگے بڑھیں تو ملک ان کی طرف دیکھنے کا نظریہ بدلے گا۔
انہوں نے ارکان پارلیمنٹ سے مثبت خیالات کے ساتھ آنے کا مطالبہ کیا۔ سب کا مستقبل روشن ہے۔ جمہوریت کے مندر کو بیرونی شکست کا غصہ نکالنے کا پلیٹ فارم نہ بنائیں۔ تھوڑا سا رخ بدلیں اورقومی مفاد کا ساتھ دیں تو ملک میں پھیلنے والی نفرت محبت میں بدل جائے گی۔ اس میں اپوزیشن کا بھی فائدہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں اپوزیشن کا بھی اہم مقام ہے۔ اپوزیشن کی امیج نفرت اور منفیت کی بنیں، یہ اچھا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سال 2047 میں ترقی یافتہ ہندوستان بنے، یہ عوام کی آرزو ہے اور عوام اس کا انتظار نہیں کر سکتے۔ وہ اس جذبات کا احترام کرتے ہوئے ایوان کو مضبوطی سے آگے بڑھائیں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ایف ایف آر سی کی جموں و کشمیر کے نجی اسکولوں کو ایڈوانس فیس لینے پر روک
تازہ ترین
لیفٹیننٹ گورنر نےCSRکے تحت رام بن اور اننت ناگ اضلاع کے اسپتالوں کیلئے ایمبولینسوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا
تازہ ترین
وسطی ضلع بڈگام میں رات گئے آگ لگنے سے رہائشی مکان خاکستر
تازہ ترین
پی ڈی پی کاعوامی مسائل کو لیکر احتجاجی مارچ ناکام، معتدد رہنما گرفتار
تازہ ترین

Related

تازہ ترینکشمیر

رشوت خوری کے خلاف کریک ڈاؤن،انسدادِ بدعنوانی بیورو نے ڈی ڈی سی ممبرکو ساتھی سمیت گرفتار کیا

July 1, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

شری امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ پر یاتریوں کی بڑی تعداد میں آمد شروع

July 1, 2025
تازہ ترین

اودھم پور میں شراب فروش گرفتار، غیر قانونی شراب بر آمد:پولیس

July 1, 2025
تازہ ترین

ڈاکٹروں کا عالمی دن: منوج سنہا کی ڈاکٹروں کی بے لوث خدمت کو سلام

July 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?