عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر عبد الرحیم راتھر نے پہلگام کے ایم ایل اے الطاف کلو کو سخت جواب دیا جب انہوں نے ایک رکن اسمبلی کی جانب سے ضمنی سوالات اٹھانے پر اعتراض کیا۔
بی جے پی کے رکن اسمبلی بلونت منکوٹیا نے جب ضمنی سوالات اٹھانے کی کوشش کی تو الطاف کلو نے اس پر اعتراض کیا، جس پر اسپیکر راتھر نے سخت ردعمل دیا۔
اسپیکر نے رُکن اسمبلی الطاف کلو پر برستے ہوئے کہا ’’مجھے مت سکھاؤ‘‘یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے وزیر جاوید دار، وزیر تعلیم سکینہ ایتو کی جانب سے سوالات کے جوابات دے رہے تھے۔