عظمیٰ ویب ڈیسک
ریاسی/وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعرات کو لہہ کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ امن قائم رکھیں اور قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لیں۔ریاسی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نےکہا کہ لہہ میں صورتحال خراب ہوئی ہے۔ انہوں نے کہامیں لداخ کے عوام سے کہنا چاہتا ہوں کہ امن و بھائی چارہ قائم رکھیں اور قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یونین ٹیریٹری کا مطالبہ عوام کی جانب سے اُٹھایا گیا تھا، اب انہیں جتنا ممکن ہو ترقی کرنے دیں۔دریں اثنا، وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے ریاسی میں زمین دھنسنے کے واقعے کے بعد صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کہا کہ حکومت متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرے گی۔ ـــــ
قانون ہاتھ میں نہ لیں، امن قائم رکھیں،وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کا لہہ کے عوام سے اپیل
