عظمیٰ ویب ڈیسک
واشنگٹن/سابق امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ کی ثالثی میں ہونے والی طویل رات کی بات چیت کے بعد بھارت اور پاکستان نے **فوری اور مکمل جنگ بندی** پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا،ایک طویل رات کی بات چیت کے بعد، جو امریکہ کی ثالثی میں ہوئی، مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ بھارت اور پاکستان نے مکمل اور فوری جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔ دونوں ممالک کو عقلِ سلیم اور زبردست فہم و فراست استعمال کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ اس معاملے پر توجہ دینے کا شکریہ!