عظمیٰ ویب ڈیسک
ڈوڈہ// ٹریفک قوانین پر عمل درآمد نہ کرنے کے الزام میں ڈوڈہ پولیس نے عسر میں حادثہ کا شکار ہوئی بس کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ یہ بس کشتواڑ سے جموں کی طرف جاتے ہوئے 15 نومبر 2023 کو ترنگل عسر کے مقام پر حادثے کا شکار ہوئی جس میں 39 مسافروں کی موت ہو گئی اور 17 زخمی ہو گئے۔
اس سلسلے میں پولیس تھانہ عسر میں ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر 21/2023 زیر دفعہ 279/337/304-اے آئی پی سی درج کیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔
معاملے کی تحقیقات کیلئے ایک خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) بھی تشکیل دی گئی ہے جس کی سربراہی ڈپٹی ایس پی ڈے اے آر ڈوڈہ کر رہے ہیں جس کی نگرانی میں ایڈیشنل ایس پی ہیڈکوارٹر ڈوڈہ کر رہے ہیں۔
تفتیش کے دوران پولیس نے بس کے مالک دھیرج گپتا ولد کندن لال گپتا سکنہ نروال پین ستواری جموں کے خلاف بس کا مالک ہونے کے ناطے طریقہ کار اور ٹریفک ضابطوں کی صحیح طریقے سے پیروی نہ کرنے پر مقدمہ درج کیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے اور معاملے کی تحقیقات کے لیے تشکیل دی گئی ایس آئی ٹی کے ذریعے تفتیش کے تمام پہلوؤں کی جانچ کی جا رہی ہے۔