عظمیٰ ویب ڈیسک
سانبہ// ضلع مجسٹریٹ سانبہ نے بھارتیہ ناگرک سرکشا سنہتا کی دفعہ 163 کے تحت اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے، جس کے مطابق ضلع سانبہ میں بین الاقوامی سرحد کے 2 کلومیٹر علاقے میں رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک کسی بھی فرد یا گروہ کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
ہنگامی صورت حال میں، متعلقہ افراد کو اپنی شناختی کارڈز بی ایس ایف یا پولیس حکام کو دکھانا ہوں گے۔
حکم نامہ کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔
یہ حکم فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور اس کے اجراء کی تاریخ سے ساٹھ دن تک مؤثر رہے گا، جب تک کہ اِسے واپس نہ لیا جائے یا منسوخ نہ کیا جائے۔