عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی// وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جموں و کشمیر میں بڑھتے ہوئے عسکری واقعات پر ایک اہم سیکورٹی میٹنگ کی صدارت کی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جموں و کشمیر میں بڑھتے ہوئے ملی ٹینسی سے متعلق واقعات پر ایک اہم میٹنگ بلائی ہے۔ ساؤتھ بلاک میں جاری اجلاس میں این ایس اے اجیت ڈوبھال، بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اوپیندر دویدی اور دیگر سیکورٹی سے متعلقہ اداروں کے سربراہان حصہ لے رہے ہیں۔
سیکرٹری دفاع اور ڈی جی ایم او (ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز) بھی میٹنگ میں موجود ہیں۔