عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/صوبائی کمشنر کشمیر نے منگل کے روز ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شری امرناتھ جی یاترا 2025 بلا کسی رکاوٹ کے جاری ہے اور مقدس گھُس کی جانب جانے والے دونوں راستوں پر یاترا معمول کے مطابق جاری ہے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی کچھ گمراہ کن اطلاعات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئےصوبائی کمشنر کشمیر نے واضح کیا کہ یاتری مسلسل یاترا میں حصہ لے رہے ہیں اور بابا برفانی کے درشن کر رہے ہیں، اور اس دوران کسی قسم کی رکاوٹ یا معطلی کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ یاترا پوری روانی سے جاری ہے۔ 15 جولائی 2025 تک، 2.34 لاکھ سے زائد یاتری درشن کر چکے ہیں۔ آج، 16 جولائی کو بھی، بالتل اور پہلگام دونوں راستوں سے یاتری بلا رکاوٹ آگے بڑھ رہے ہیں۔
حکام نے میڈیا اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ یاترا سے متعلق کسی بھی اطلاع کو نشر یا شائع کرنے سے قبل سرکاری ذرائع سے اس کی تصدیق ضرور کریں، تاکہ یاتریوں اور عوام میں غیر ضروری خوف یا الجھن نہ پیدا ہو۔
عوام کو بھی سختی سے مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ شری امرناتھ یاترا سے متعلق درست اور بروقت معلومات کے لیے صرف سرکاری ذرائع پر ہی بھروسہ کریں۔
امرناتھ یاترا جوش و خروش کیساتھ جاری، معطلی کی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت: صوبائی کمیشنر کشمیر
