اگنی پتھ سکیم کے تعلق سے نوجوانوں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے سری نگر میں ضلع سینک ویلفیئر آفس میں ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں تحریری امتحان، جسمانی امتحان اور اگنی پتھ اسکیم کی دیگر نمایاں خصوصیات کو اجاگر کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اجلاس میں ضلع کے مختلف علاقوں سے نوجوانوں نے شرکت کی وہیں ڈپٹی کمشنر سری نگر محمد اعجاز اسد جو کہ ضلع سینک ویلفیئر بورڈ کے صدر بھی ہیں اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔