عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/منشیات کے خلاف مہم کو جاری رکھتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس نے ضلع اودھم پور میں ایک شخص کی تحویل سے 300 پریگابالین کیپسول برآمد کیے ہیں جس کے بعد اس کو پوچھ تاچھ کے لئے حراست میں لیا گیا۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس پوسٹ ٹکری نے ایک ناکے پر جموں کی طرف سے پیدل آنے والے ایک مشکوک شخص کو روکا۔انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے 300 پریگابالین کیپسول برآمد کیے گئے۔
ملزم کی شناخت محمد بینا ولد محمد یوسف ساکن تھارڈ بالی اودھم پور کے طور ہوئی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ملزم یہ مواد قبضے میں رکھنے کا جواز پیش کرنے میں ناکام ہوا۔انہوں نے کہا کہ ملزم کو پوچھ تاچھ کے لئے حراست میں لیا گیا۔ان کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ مزید ضروری کارروائی کے لئے اسسٹنٹ ڈرگ کنٹرولر اودھم پور کی نوٹس میں لایا گیا۔
اودھم پور میں ایک شخص کی تحویل سے 3 سو پریگابالین کیپسول برآمد:پولیس
