رام بن پولیس کی کارروائی ،سنگلدان میں منشیات برآمد ،ایک شخص گرفتار

KU Admin
1 Min Read

زاہد بشیر
گول/منشیات کی اسمگلنگ اور نشہ آور مواد کے خلاف جاری مہم کے تحت، ضلع پولیس رام بن نے ایس ایس پی رام بن کی نگرانی میں کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے ہیروئن جیسی منشیات برآمد کی۔
قابل اعتماد اطلاع موصول ہونے پر معلوم ہوا کہ شبیر احمد ولد علی خان ساکن پرتمولہ ، تحصیل گول، ضلع را م بن، سنگلدان بازار سے پیدل گول کی طرف جا رہا ہے اور اس کے پاس ہیروئن جیسی منشیات موجود ہے۔ اس اطلاع کی بنیاد پر پولیس پوسٹ سنگلدان کی روزنامچہ رپورٹ میں قابلِ دست اندازی جرم درج کی گئی اور رپورٹ ایس ایچ اوتھانہ گول کو ایف آئی آر درج کرنے کے لیے بھیجی گئی۔
اس حوالے سے تھانہ گول میں ایف آئی آر نمبر 56/2025 زیرِ دفعات NDPS ایکٹ درج کی گئی۔ تفتیش کے دوران ملزم شبیر احمد کے قبضے سے 4 گرام ہیروئن جیسی منشیات برآمد ہوئی، جسے ضبط کر کے ملزم کو پولیس حراست میں لے لیا گیا۔

 

Share This Article