عشرت حسین بٹ
پونچھ// ضلع پولیس پونچھ نے ایک بدنام زمانہ مجرم کے خلاف پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج کر حراست میں لے لیا ہے۔پونچھ پولیس کی جانب سے یہاں جاری ایک پریس بیان میں کہا گیا ہے کہ امن عامہ کو برقرار رکھنے اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے مقصد سے ایک اہم اقدام کرتے ہوئے پونچھ پولیس نے محمد عمران المعروف پولا ولد اتفاق خان ساکن منکوٹ، ضلع پونچھ کو جموں و کشمیر پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA) 1978 کی دفعات کے تحت حراست میں لیا اور بعد ازاں ملزم کو ضلع جیل پونچھ بھیج دیا گیا ۔
پولیس بیان کے مطابق محمد عمران ایک بدنام زمانہ مجرم ہے جس نے پرتشدد اور گھناؤنے جرائم کئے ہیں متعدد گرفتاریوں اور قانونی کارروائیوں کے باوجود، اس نے مسلسل قانون کی صریح بے توقیری کا مظاہرہ کیا ہے اور مجرمانہ سرگرمیوں میں اپنی شمولیت جاری رکھی ہے، جس سے عوامی امن و سلامتی کو سنگین خطرہ لاحق تھا۔
ملزم کے معمول کے قانونی اقدامات اورغیر قانونی طرز عمل کو روکنے PSA کے تحت مذکورہ کو حراست میں لیا گیا تاکہ مزید مجرمانہ کارروائیوں کو روکا جا سکے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع پونچھ میں قانون کی بالادستی کو برقرار رکھنے اور عام لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے اور پولیس ی ہر وقت جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا رہے گی ۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ علاقہ میں امن و امان میں خلل ڈالنے اور معاشرے کی ہم آہنگی کو خراب کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ضلع پولیس پونچھ نے بدنام زمانہ مجرم کے خلاف PSA کے تحت مقدمہ درج کیا
