محمد تسکین
سرینگر/ضلع رام بن کے چندرکوٹ علاقے میں ’’کھیر بابا یاترا ‘‘کے زائرین کا پرجوش اور روایتی انداز میں استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ رام بن ، پولیس حکام اور مقامی عوام نے بھرپور شرکت کی اور یاترا کے دوران زائرین کو محفوظ اور خوشگوار تجربہ فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے گئے۔
ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سمیت اعلیٰ افسران نے زائرین کا خیرمقدم کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یاترا کی روحانی اور ثقافتی اہمیت کو اجاگر کیا اور اسے بین المذاہب ہم آہنگی اور عقیدے کے فروغ کا ذریعہ قرار دیا۔
یاترا کی سہولت کے لیے مختلف انتظامات کیے گئے جن میں ریفریشمنٹ اسٹالز، طبی امداد کے کیمپ، اور ہیلپ ڈیسک شامل تھے۔ سیکورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کیے گئے جن میں اضافی سیکورٹی اہلکاروں کی تعیناتی، سی سی ٹی وی نگرانی، اور ٹریفک کنٹرول کے اقدامات شامل تھے۔
ضلع انتظامیہ رام بن نے ’’ کھیر بابا یاترا ‘‘کا چنڈراکوٹ، پرجوش استقبال کیا
