کولگام//ڈیوٹی کے دوران مارے گیے پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ تک پہنچنے اور پولیس اہلکاروں کی قربانیوں کو یاد کرنے کی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے پولیس افسران نے بدھ کے روز مقتول اے ایس آئی مشتاق احمد کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔
یہاں جاری ایک بیان کے مطابق ڈی آئی جی ایس کے آر اننت ناگ عبدالجبار-آئی پی ایس، ایس ایس پی کولگام ڈاکٹر جی وی سندیپ چکرورتی-آئی پی ایس نے ڈپٹی ایس پی ہیڈکوارٹر اور ایس ایچ او کولگام کے ساتھ مقتول اے ایس آئی مشتاق احمد ساکن شوچ، کولگام کے اہل خانہ سے ملاقات کی جنہیں کل سرینگر کے لال بازار علاقے میں مشتبہ اسلحہ برداروں نے گولیوں کا نشانہ بنایا تھا۔
پولیس نے کہا کہ مشتاق احمد نے لال بازار سری نگر نے امن، استحکام اور سالمیت کے تحفظ کے لیے اپنے فرائض سرانجام دینے کے دوران اپنی جان کو قربان کیا۔
اسی دوران افسران نے ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کی روح کے ابدی سکون کے لئے دعا کی اور لواحقین کو یقین دلایا کہ جموں و کشمیر پولیس محکمہ کی طرف سے خاندان کو ہر ممکن مدد اور ریلیف فراہم کی جائے گی۔
مقتول کے اہل خانہ نے اس ہمدردانہ اقدام پر محکمہ پولیس کا شکریہ ادا کیا اور خوشی کا اظہار کیا۔
ڈی آئی جی ایس کے آر اننت ناگ نے اے ایس آئی مشتاق احمد کے اہل خانہ سے ملاقات کی