عشرت حسین بٹ
سرینگر/جموں و کشمیر کے ڈی جی پی نلین پربھات نے پونچھ کا اپنا پہلا دورہ کیا، جس میں انہوں نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب سلوتری کادورہ کر کے سکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا۔
اس دوران انہوں نے پولیس آفسران کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ اجلاس کی صدارت بھی کی، جس میں پاکستان سے دراندازی کی جاری کوششوں کو روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کو سخت کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ۔
انہوں نے ضلع پولیس لین پونچھ میں ایک افطار پارٹی میں بھی حصہ لیا جس دوران انہوں نے پولیس جوانوں ریٹائرڈ پولیس آفسران کے ساتھ بھی ملاقات کی ایک سینئر پولیس آفسر کے مطابق آج موصوف ضلع کے سرنکوٹ علاقے کا دورہ کریں گے جہاں وہ سکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیں گے۔
ڈی جی پی نلین پربھات کاپونچھ دورہ ،ایل او سی پر سیکورٹی کا جائزہ لیا
