عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/بھارت اور پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) نے زمین، فضا اور سمندر میں تمام فائرنگ اور فوجی کارروائیاں بند کرنے پر اتفاق کر لیا ہے، جس کا اطلاق ہفتہ کی شام 5 بجے سے ہوگا۔ اس بات کا اعلان سیکریٹری خارجہ وکرم مِسری نے کیا۔
یہ مختصر اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے فوراً بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بھارت اور پاکستان نے امریکہ کی ثالثی میں بات چیت کے بعد ’’مکمل اور فوری جنگ بندی‘‘پر اتفاق کیا ہے۔
سیکریٹری خارجہ مِسری نے بتایا کہ پاکستانی ڈی جی ایم او نے بھارتی ڈی جی ایم او کو آج دوپہر 3 بج کر 35 منٹ پر فون کیا۔انہوں نے کہاان کے درمیان یہ طے پایا کہ دونوں فریق زمین، فضا اور سمندر میں تمام فائرنگ اور فوجی کارروائیاں شام 5 بجے (بھارتی وقت) سے بند کر دیں گے۔دونوں طرف سے اس مفاہمت پر عمل درآمد کے لیے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ڈی جی ایم اوز دوبارہ 12 مئی کو دوپہر 12 بجے بات کریں گے۔”
ہند پاک ڈی جی ایم اوز نے شام 5 بجے سے فوجی کارروائیاں روکنے پر اتفاق کر لیا: سیکریٹری خارجہ وکرم مِسری
