عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف سنیل شرما نے ہفتے کے روز کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی نگروٹہ نشست کے لیے امیدوار دیویانی رانا یہاں کے عوام کے لیے صحیح انتخاب ہیں۔دیویانی کے کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے سے قبل صحافیوں سے بات کرتے ہوئے شرما نےکہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت اور رہنمائی میں دیویانی رانا اپنے والد دیویندر سنگھ رانا کے ادھورے خواب کو پورا کریں گی۔
انہوں نے کہاوہ اس حلقے کے لیے صحیح انتخاب ہیں اور وہ اس نشست سے شاندار کامیابی حاصل کریں گی۔شرما نے مزید کہا کہ ان کے والد ہمیں بہت جلد چھوڑ گئے، اب وہ اپنے والد کا خواب شرمندۂ تعبیر کریں گی۔