عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/پی ڈی پی کے لیڈر اور رکن اسمبلی وحید پرہ کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں وزیر اعظم گرام سڑک یوجنا (پی ایم جی ایس وائی- چہارم)،نبارڈ اور کیپیکس کے تحت 10 ہزار کروڑ روپیوں سے زائد مالیت کے ترقیاتی منصوبے جمود کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ تعمیرات عامہ میں کئی اہم عہدے خالی پڑے ہیں۔موصوف لیڈر نے یہ باتیں منگل کو ’ایکس‘ر اپنے ایک پوسٹ میں کیں۔انہوں نے کہا ‘جموں و کشمیر میں پی ایم جی ایس وائی چہارم، نبارڈ اور کیپیکس کے تحت 10 ہزار کروڑ روپیوں سے زیادہ مالیت کے ترقیاتی منصوبے جمود کا شکار ہیں۔
ان کا کہنا ہےمحکمہ تعمیرات عامہ (روڈز اینڈ بلڈنگز) میں اہم عہدے خالی ہیں ترقی پانے والے 11 سپرنٹنڈنگ انجینئرز اور 50 سے زیادہ ایگزیکٹو انجینئرز کو کئی مہینوں سے تعینات نہیں کیا گیا۔وحید پرہ کا کہنا ہے کہ متعدد ڈویژنز ایسے افسروں کے سپرد ہیں جو ایک ساتھ کئی عہدوں کا اضافی چارج سنبھالے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے دفاتر عملی طور پر غیر فعال ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہامزید بر آں ایگزیکٹو انجینئر (سول/ مکنیکل) اور سپرنٹنڈنگ انجینئرز (سول) کی تعیناتی کے احکامات جاری ہوئے کئی ماہ گذر چکے ہیں لیکن اس ضمن میں تاحال کوئی عملی قدم نہیں کیا گیا۔ان کا کہنا ہے کہ جب مالی سال کا نصف عرصہ گذر چکا ہو تو یہ سوال اٹھتا ہے کہ حکومت بغیر متعلقہ افسران کے ترقیاتی کاموں کو کس طرح مکمل کر سکتی ہے۔
جموں و کشمیر میں کروڑوں روپیے مالیت کے ترقیاتی منصوبے جمود کا شکار:وحید پرہ
