عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے پیر کو ڈوڈہ کے ایم ایل اے مہراج ملک کو پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت حراست میں لینے کی مخالفت کی اور کہا کہ اس قانون کا غلط استعمال کیا جارہا ہے۔
عمر عبداللہ نے سماجی رابطہ گاہ ایکس پر اپنے بیان میں لکھا،مہراج ملک کو پی ایس اے کے تحت حراست میں لینے کا کوئی جواز نہیں۔ وہ ’عوامی سلامتی‘ کے لیے خطرہ نہیں ہیں اور اس بدنام زمانہ قانون کا استعمال کرکے انہیں حراست میں لینا غلط ہے۔
انہوں نے مزید کہا، اگر غیر منتخب حکومت ایک منتخب عوامی نمائندے کے خلاف اس طرح اختیارات استعمال کرسکتی ہے تو لوگ جموں و کشمیر میں جمہوریت پر بھروسہ کیسے قائم رکھیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل مہراج ملک کو پی ایس اے کے تحت ان سرگرمیوں کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا، جنہیں امن عامہ کے لیے نقصان دہ قرار دیا گیا ہے۔
ممبراسمبلی ڈوڈہ مہراج ملک کو PSAکے تحت حراست میں لینا بلاجواز: وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ
