عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے جمعرات کو دعویٰ کیا کہ انہیں گھر میں نظر بند کیا گیا ہے تاکہ وہ سوپور نہ جا سکیں، جہاں وہ حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین پروفیسر عبدالغنی بٹ کے انتقال پر تعزیت پیش کرنا چاہتی تھیں۔
محبوبہ مفتی نے سماجی رابطہ گاہ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ”آج سیاسی قیادت کو نظر بند کرنے کا فیصلہ، صرف اس لیے کہ ہم سوپور جا کر پروفیسر عبدالغنی بٹ کے انتقال پر تعزیت نہ کریں ـ انھوں نے کہاکہ حکومت کا یہی اقدام جموں و کشمیر کی تلخ اور غیر جمہوری حقیقت کو بے نقاب کرتا ہے۔
واضح رہے کہ حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ بدھ کی شام طویل علالت کے بعد سوپور میں اپنی رہائش گاہ پر انتقال کر گئے۔
تعزیت پرسی کیلئے نظربند کرنا غیرجمہوری اور افسوسناک: محبوبہ مفتی
