عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/بی جے پی جموں و کشمیر یونٹ کے صدر ست پال شرما نے شری امرناتھ یاترا کے لئے یاتریوں کے جوش و خروش کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام میں پیش آنے والے واقعہ کے باوجود یاتریوں میں کافی جوش و جذبہ پایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ملک جموں و کشمیر میں امن و شانتی کو در برہم کرنے کے لئے کوشاں ہے لیکن وہ کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔
موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کی صبح یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہاآج امرناتھ جی یاترا کے لئے ہزاروں کی تعداد میں پہلا قافلہ یہاں سے کشمیر کے لئے روانہ ہوا، پہلگام واقعے کے باوجود یاتریوں میں کافی جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھامیری دعا ہے کہ جموں وکشمیر میں ہمیشہ امن و شانتی کا ماحول قائم رہے۔
شرما نے کہاہمارا ہمسایہ ملک جموں و کشمیر میں امن و شانتی کو در برہم کرنے کے لئے کوشاں ہے لیکن وہ کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔انہوں نے کہاہم نے یہاں سڑک پر سینکڑوں کی تعداد میں یاتریوں کو اپنی بھاری کا انتظار کرتے ہوئے دیکھا۔ان کا کہنا تھا یاترا کے ہموار انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی طرف سے بلائی گئی ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی بریفنگ اور کثیر الجماعتی میٹنگ کے دوران تمام پارٹیاں، سیاسی وابستگی سے قطع نظر، یاترا کی حمایت میں متحد ہو گئیں۔
قابل ذکر ہے کہ منوج سنہا نے بدھ کی صبح شری امرناتھ جی یاترا کے لئے یاتریوں کے پہلے قافلے کو روانہ کیا۔امسال 3 جولائی سے شروع ہونے والی 38 دنوں پر محیط یہ یاترا 9 اگست کو رکشا بندھن کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔