اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ایم ایل اے ڈوڈہ معراج ملک کی جانب سے ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ ہرویندر سنگھ کے خلاف نازیبا و ناشائستہ الفاظ کے استعمال پر جہاں سیول سوسائٹی و بھاجپا نے کل بھدرواہ میں احتجاج کیا تھا وہیں آج ڈوڈہ و ایڈیشنل ضلع بھدرواہ میں میں محکمہ مال و دیگر محکموں کے ملازمین نے کام چھوڑ ہڑتال کی کال دیتے ہوئے ایم ایل اے ڈوڈہ کے خلاف احتجاج کیا ہے. ادھر انتظامیہ نے احتیاطی طور پر ایم ایل اے موصوف کو ڈاک بنگلہ ڈوڈہ میں روک دیا ہے اور گیٹ کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی ہے. پولیس ذرائع کے مطابق یہ قدم احتیاطی طور پر کیا گیا ہے تاکہ امن و اماں میں کسی قسم کا خلل پیدا نہ ہو. واضح رہے کہ دو روز قبل ایم ایل اے ڈوڈہ معراج ملک اپنے اسمبلی حلقہ کے کاہرہ دورے پر گیا ہوا تھا جس دوران سیلاب سے ہوئے سے طبی سینٹر کینچہ کی عمارت غير محفوظ ہوئی تھی اور ایم ایل اے نے اسے ایک جگہ سے اٹھا کر پاس میں موجود مکان میں منتقل کرنے کی ہدایات دیں تاہم اس دوران مقامی لوگوں ایم ایل اے کے دوران شور شرابہ اور نعرہ بازی بھی ہوئی. جس پر بی ایم او ٹھاٹھری کی شکایت پر پولیس نے گندوہ تھانہ میں ایم ایل اے معراج ملک و دیگر 5 افراد کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کیا. جس پر ایم ایل اے موصوف نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ فیس بک پر ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے اس پر تانا شاہی و ڈکٹیٹر شپ کا الزام عائد کیا.