کشمیر سائکلوتھون کو آج ڈپٹی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بھٹ نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔یہ سائیکلوتھون واسک ناگ، ویری ناگ، کوکرناگ، ڈکسم، اچھ بل، شکارگاہ سے ہوتے ہوئے اہربل پر اختتام پذیر ہوئی ۔ اس دوران سکول کے بچوں، عہدیداروں اور مقامی لوگوں نے کشمیر سائیکلوتھون میں حصہ لینے والے تمام سائیکل سواروں کی حوصلہ افزائی کی۔