عظمیٰ نیوز سروس
سری نگر//سری نگر پولیس نے بدھ کے روز شہر کے صنعت نگر علاقے میں بچوں کا غیر معیاری دودھ فروخت کرنے والے ایک ڈپارٹمنٹل سٹور کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
سری نگر پولیس نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ اس سلسلے میں صدر پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ یہ مقدمہ صنت نگر میں قائم 7/11 ڈپارٹمنٹل سٹور کے خلاف درج کیا گیا ہے۔
پولیس نے ٹویٹ میں کہا، ”7/11 ڈپارٹمنٹل سٹور، صنت نگر کے خلاف بچوں کے غیر معیاری/ ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے جس کی وجہ سے بچے کی صحت خراب ہوتی ہے”۔
اُنہوں نے مزید کہا،”اس سلسلے میں پولیس تھانہ صدر میں آئی پی سی کی دفعہ 273،274،275، 276، 420 کے تحت ایف آئی آر زیر نمبر 48/درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے”۔