عظمیٰ ویب ڈیسک
رام بن// ضلع رام بن میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بدھ کو ایک گاؤں کے لمبردار کو معطل کر دیا گیا ہے۔
ضلع الیکشن آفیسر (ڈی ای او) رام بن نے ایک حکم نامہ میں کہا، “گاؤں کنفر کے لمبردار نے ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ (ایم سی سی) کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک سیاسی پارٹی کی طرف سے منعقدہ ریلی میں حصہ لیا جس کا نوٹس لیتے ہوئے اسے معطل کر دیا گیا ہے”۔
مزید، ڈی سی (ڈی ای او) رام بن نے اس معاملے کی انکوائری کے لیے تحصیلدار رینک کے افسر کو مقرر کیا ہے ۔