ضلعی و زونل سطحی کمیٹیوں کی تشکیل کی غرض سے غلام محمد سروڑی کی قیادت میں ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کا ڈاک بنگلہ ڈوڈہ میں اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں 17 بلاکوں سے درجنوں کارکنوں نے شرکت کی۔ اور آزاد پارٹی کو مضبوطی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کی قیادت میں ڈی اے پی ریاستی درجہ کی بحالی، نوکریوں و زمینوں کے تحفظ کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
ویڈیو:اشتیاق ملک