عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کے چیئرمین غلام نبی آزادنے پارٹی کی تمام اکائیوں کو تحلیل کر دیا ہے، جن میں ریاستی، صوبائی، ضلعی، بلاک کمیٹیاں اور ترجمانوں کا پینل شامل ہے۔ ایک اطلاع کے مطابق چیئرمین ڈیموکریٹک آزاد پارٹی غلام نبی آزاد نے پارٹی کی تمام اکائیوں بشمول ریاستی، صوبائی، ضلعی، بلاک کمیٹیوں اور ترجمان کو تحلیل کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ کمیٹیاں مناسب وقت پر دوبارہ تشکیل دی جائیں گی۔ یہ فیصلہ چیئرمین کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے۔
ڈیموکریٹک آزاد پارٹی نے تمام کمیٹیاں تحلیل کر دیں
