عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعہ کے روز انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عید میلاد النبی ؐ کی تعطیل کو منتقل نہ کرنا ایک دانستہ اور غیر حساس اقدام ہے، حالانکہ سرکاری کیلنڈر میں اس کی واضح گنجائش موجود ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘پر اپنے ایک پوسٹ میں عمر عبداللہ نےلکھا’’حکومت کے پریس سے شائع ہونے والے کیلنڈر میں صاف لکھا ہے کہ ‘چاند کی رویت سے مشروط‘۔ اس کا مطلب ہے کہ تعطیل کا انحصار چاند نظر آنے پر ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا،غیر منتخب حکومت کا یہ دانستہ فیصلہ کہ تعطیل کو تبدیل نہ کیا جائے، غیر حساسیت کی علامت ہے اور عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لیے کیا گیا ہے۔
غیر منتخب حکومت کا عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا دانستہ اقدام: عید میلاد کی تعطیل کے معاملے پر وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کا سخت ردِعمل
