عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/دہلی میں ایک 60 سالہ خاتون جو کووڈ-19 میں مبتلا تھیں، انتقال کر گئیں، یہ دارالحکومت میں موجودہ لہر کے دوران کورونا وائرس سے پہلی موت ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، دہلی میں اس وقت کووڈ-19 کے 294 فعال کیسز موجود ہیں۔ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا، خاتون آنتوں کی شدید بندش کے باعث لیپراروٹومی کے بعد زیر علاج تھیں۔ کووڈ-19 کی تشخیص اتفاقی طور پر ہوئی۔
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے جمعرات کو کہا تھا کہ دہلی میں اس وقت 19 کووڈ مریض اسپتال میں داخل ہیں، تاہم گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت چوکس ہے اور اسپتال کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔
کورونا وائرس: دہلی میں کووڈ19میں مبتلا مریض کی موت
