عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/دہلی ہائی کورٹ نے مقید رکن پارلیمانانجینئر رشید کی اس درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا، جس میں انہوں نے جاری پارلیمانی اجلاس میں شرکت کے لیے کسٹڈی پیرول مانگی تھی۔جسٹس وکاس مہاجن نے بارہمولہ کے رکن پارلیمان اور این آئی اےکے وکلاء کی دلائل سننے کے بعد کہافیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔
این آئی اے کے وکیل نے حراستی پیرول دینے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ انجینئر رشید کو پارلیمنٹ میں شرکت کا کوئی ’’حق‘‘حاصل نہیں ہے۔یہ بھی کہا گیا کہ انہوں نے کوئی’خاص مقصد‘‘ظاہر نہیں کیا جس کی بنیاد پر انہیں یہ رعایت دی جائے، جبکہ سکیورٹی خدشات بھی موجود ہیں۔
انجینئر رشید کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے حلقے کی پارلیمنٹ میں کوئی نمائندگی نہیں ہو رہی اور انہیں اجلاس میں شرکت کی اجازت دی جانی چاہیے۔وکیل نے کہا، انجینئر میں جموں و کشمیر کے سب سے بڑے حلقے کی نمائندگی کرتا ہوں۔ جب شمولیت کا عمل شروع ہو چکا ہے تو نمائندگی کو روکا نہ جائے، حلقے کی آواز کو دبایا نہ جائے۔
انجینئر رشید کی حراستی پیرول پرپارلیمنٹ میں شرکت ،دہلی ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا
