عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/دہلی کے پٹیالہ ہاؤس کورٹ اور ساکیت ڈسٹرکٹ کورٹ میں منگل کی صبح بم کی دھمکی ملنے کے بعد سکیورٹی ایجنسیوں نے فوری کارروائی کی اور لوگوں کو باہر نکالا۔دونوں کورٹ کمپلیکس میں فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ تعینات کر دیے گئے اور اہلکاروں نے احاطے کی تلاشی شروع کر دی۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ پولس کی تعیناتی میں اضافہ ہوا ہے اور ایمرجنسی رسپانس ٹیم عدالت کی عمارتوں کی تلاشی لے رہی ہیں۔ حکام نے بتایا کہ ابھی تک کوئی مشکوک چیز یا دھماکہ خیز مواد نہیں ملا ہے۔سکیورٹی کے خدشات کے پیش نظر، حکام نے عدالتی کارروائی کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے اور احتیاطی اقدام کے طور پر عدالت کے احاطے کے اندر عوام کی رسائی محدود کر دی ہے۔