عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر /کشمیر صوبے میں اسکولوں کے لئے گرمیوں کی تعطیلات کے اعلان کے بارے میں ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے اور یہ موسمی حالات پر منحصر ہے کی بات کرتے ہوئے وزیر تعلیم و طبی صحت سکینہ مسعود ایتو نے کہا کہ ہم حالات پر نظر رکھیںہوئے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ شعبہ صحت میں بہتری لانے کیلئے حکومت کی کوشش جاری ہے اور حکومت اپنے پانچ سال کی معیاد مدت میں لوگوں کے ساتھ کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کرے گی ۔ سی این آئی کے مطابق وزیر تعلیم و طبی تعلیم سکینہ مسعود ایتو نے کہا کہ موسم گرما کی تعطیلات کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ ہم صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ہم صرف موجودہ ہیٹ ویو کی بنیاد پر چھٹیوں کا فیصلہ نہیں کر سکتے۔
وزیر سکینہ نے مزید کہا کہ صبح کی اسمبلیوں کے دوران طلبا کو درپیش مشکلات کے پیش نظر حکومت نے پہلے ہی اسکول کے اوقات میں تبدیلی کی ہے۔انہوں نے کہا’’ہم نے فوری طور پر اسکول کے اوقات کو ایڈجسٹ کیا ہے، اور چھٹیوں کے بارے میں فیصلہ موسم کی تبدیلی کے لحاظ سے کریں گے‘‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ شعبہ صحت میں بہتر ی لانے کیلئے اقدامات اٹھا ئیں جا رہے ہیں اور کہا کہ گزشتہ چھ سات ماہ میں جو کام کیا گیا وہ لوگوں کے سامنے ہیں ۔ سکینہ ایتو نے مزید کہا کہ ابھی فی الحال ہمارے پاس پانچ سال کا وقت ہے اور میعاد مدت کے دوران عوام سے جو بھی وعدے کئے گئے ہیں ان کو پورا کیا جائے گا ۔
اسکولوں میں گرمائی تعطیلات کا فیصلہ موسمی حالات پر منحصر ، حالات پر ہماری گہری نگاہ : سکینہ ایتو
