عظمیٰ ویب ڈیسک
بانہال// 22 فروری 2025 // رام بن کے نزدیک دسمبر کے مہینے میں اپنی تھار گاڑی سمیت لاپتہ ہونے سکے بعد مردہ پائے گئے سرینگر کے عمر یاسین شاہ کے لواحقین نے رام بن میں پرامن احتجاج کرتے ہوئے انصاف اور ان کی موت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔
عمر یاسین شاہ جو 30 دسمبر 2024 کو رام بن کے علاقے ڈگڈول کے قریب اپنی تھار گاڑی کے ساتھ لاپتہ ہونے کے بعد مردہ پائے گئے تھے ۔
سرینگر پہنچے عمر یاسین شاہ کے رشتہ داروں نے اس حادثے کو قتل قرار دیتے ہوئے اس کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم سے تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
رام بن میں کشمیری نوجوان کی موت، لواحقین کا احتجاج، تحقیقات کا مطالبہ
